اس بات کے پیش نظر کہ قرآن مجید اور مکتب اہلبیت علیہم السلام کی تعلیمات کے سلسلے میں موجود مواد اور معلومات کا بڑا حصہ انٹرنیٹ پر مختلف ویب سائٹس جیسے انسائیکلوپیڈیاز، ویکیز، علمی جرائد، لائبریریوں، دستاویزی مراکز اور ذرائع ابلاغ کی ویب سائٹس پر پراگندہ شکل میں موجود ہے اور دوسری طرف ان تعلیمات میں بعض غلط اور بے ربط معلومات کی آمیزش بھی ہو گئي ہے، اس لیے انٹرنیٹ پر اہلبیت علیہم السلام سے متعلق معلومات تک بھرپور رسائي اور ان کا حصول کافی دشوار ہو گيا ہے۔ اس لحاظ سے اس سلسلے میں معلومات تک صحیح رسائي، ایک چیلنج بن گئی ہے۔اہلبیت علیہم السلام کی تعلیمات و معارف کے میدان میں معلومات تک رسائی کی اہمیت کے پیش نظر،"انٹرنیٹ پرقرآن مجید و مکتب اہلبیت علیہم السلام کی تعلیمات کی ترویج کی رہنما ویب سائٹ" کی تجویز پیش کی گئي جس کا ہدف کئي زبانوں میں ایک جامع موضوعاتی فہرست تیار کرنا تھا۔ تاکہاہلبیت علیہم السلام کے پیروکار زیادہ تیزی اور آسانی کے ساتھ انٹرنیٹ پر اپنے مد نظر مآخذ تک رسائي حاصل کریں اور ان سے اپنی تحقیقات اور پالیسیوں میں استفادہ کریں۔یہ موضوعی رہنما ویب سائٹ، مختلف موضوعات پر مشتمل ایک ڈھانچے سے استفادہ کرتی ہے جن میں سے ہر اصل موضوع کو آسان دسترسی کے لیے کئي ذیلی موضوعات میں تقسیم کر دیا گيا ہے اور کوشش یہ رہی ہے کہ ویب سائٹس معیار اور پیش کی گئي باتوں کے لحاظ سے بہتر ہوں۔ البتہ یہ ویب سائٹ کسی بھی ویب سائٹ میں پیش کی گئي باتوں، لنکس اور تبدیلیوں کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔
صارفین اس بات کی طرف سے یقین حاصل کرنے کے بعد کہ ان کے مد نظر ویب سائٹس، رہنما ویب سائٹ میں موجود نہیں ہیں، مذکورہ معیارات کا لحاظ کر کے، ان ویب سائٹس کو رجسٹر کرا سکتے ہیں۔ پورٹل کے مینیجر کی تائيد کے بعد یہ ویب سائٹس رہنما ویب سائٹ میں دکھائي جانے لگیں گي۔ اسی طرح صارفین، رہنما ویب سائٹ میں مندرج ویب سائٹس کے بارے میں اپنے خیالات پیش کر سکتے ہیں اور ان کے بارے میں رپورٹ دے سکتے ہیں۔