Logo Logo
“رہنما پورٹل” کے “اسلامی مناسبتیں” لنک کا تعارف
“رہنما پورٹل”  کے “اسلامی مناسبتیں” لنک کا تعارف

“رہنما پورٹل” کے “اسلامی مناسبتیں” لنک کا تعارف

رجب کے مہینے کی آمد، ماہ شعبان اور ماہ رمضان کے نزدیک ہونے کی مناسبت، ان تینوں مہینوں کی اہمیت، معصومین علیہم السلام کی روایات میں ان کی اہمیت و فضیلت اور ان تین مہینوں میں موجود بہت سی اہم اسلامی مناسبتوں بشمول اعیاد، ایام ولادت و شہادت، لیلۃ الرغائب، ایام البیض اور شب قدر کے پیش نظر “رہنما پورٹل” میں “اسلامی مناسبتیں” کے عنوان سے ایک نئے لنک کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

رجب کے مہینے کی آمد، ماہ شعبان اور  ماہ رمضان کے نزدیک ہونے کی مناسبت، ان تینوں مہینوں کی اہمیت، معصومین علیہم السلام کی روایات میں ان کی اہمیت و فضیلت اور ان تین مہینوں میں  موجود بہت سی اہم اسلامی مناسبتوں بشمول اعیاد،  ایام ولادت و شہادت، لیلۃ الرغائب، ایام البیض اور شب قدر کے پیش نظر رہنما پورٹل میں اسلامی مناسبتیں کے عنوان سے ایک نئے لنک کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔



اس لنک میں اسلامی مناسبتوں سے مربوط مطالب و مضامین پر مشتمل مختلف زبانوں کی ویب سائٹوں کو جمع کیا گیا ہے تاکہ ان سے متعلق معلومات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والے افراد اور شائقین آسانی کے ساتھ ان مضامین تک دسترس حاصل کر سکیں۔



رہنما پورٹل نے اسلامیات اور قرآن و اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے شعبے میں مطالب کی دستہ بندی کر کے ان مضامین تک رسائی کو آسان کر دیا ہے اور مصنفین، محققین اور ان علوم میں دلچسپی رکھنے والے تمام خواتین و حضرات اس پورٹل کی طرف رجوع کر کے دستیاب علمی مواد سے بہرہ مند ہو سکتے ہیں۔



اس پورٹل میں مطالب کی دستہ بندی، سرچ کا آپشن، ویب سائٹوں کا مختصر تعارف، مختلف زبانوں کی سپورٹ اور آسان استعمال جیسی سہولیات کا خیال رکھا گیا ہے ۔



قابل ذکر ہے کہ رہنما پورٹل تک رسائی بالکل مفت ہے اور صارفین اس پورٹل میں رجسٹریشن کر کے اس میں موجود مواد سے مستفیض ہونے کے علاوہ ان موضوعات کی حامل  نئی ویب سائٹیں تجویز کر کے قرآن و اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار بھی ادا کر سکتے ہیں۔



ذیل میں رہنما پورٹل کی جانب سے چار زبانوں میں پیش کردہ اسلامی مناسبتوں کے انٹرنیٹ ایڈریس بھی دئیے گئے ہیں۔ رہنما پورٹل کی اس کاوش سے استفادہ کرنے کے خواہشمند افراد ان ویب لنکس پر کلک کر سکتے ہیں!



 



???? اردو



https://www.shiadirectory.org/ur/Category/Islamic-Anniversaries



 



???? فارسی



https://www.shiadirectory.org/fa/Category/Islamic-Anniversaries



 



???? العربیة



https://www.shiadirectory.org/ar/Category/Islamic-Anniversaries



 



???? English



https://www.shiadirectory.org/en/Category/Islamic-Anniversaries