Logo Logo
تعاون سے هادی TV
select * from website_contents where websiteid='836' order by languageid
تعاون سے هادی TV

تعاون سے هادی TV

عید سعید غدیر ١٤٢٨ ھ کو ہادی ٹی وی نے سٹیلائٹ پر اپنی باقاعدہ نشریات کا آغاز کیا اور مختصر سے عرصے میں کئی میلین افراد کی میڈیا میں اولین ترجیح بن گیا اور سینکڑوں کیبل آپریٹرز نے برصغیر پاک و ہند میں ہادی ٹی وی کو نشر کرنا شروع کیا، اور ہر روز نئے کیبل آپریٹرز ہادی ٹی وی کو مختلف ممالک کے شہروں اور قصبوں میں Tune کر رہے ہیں۔ بر صغیر کے علاوہ ایشیا کے دیگر ممالک میں ناظرین کی ایک بہت بڑی تعداد ہادی ٹی وی کی 15 /زنده زبانوں میں ہونے والی نشریات سے استفادہ کررہی ہے اور اسکے علاوہ دنیا بھر میں سٹیلائٹ اور انٹرنٹ کے ذریعہ لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ ہادی ٹی وی کا فہم حاضر کے مطابق علم کی ترسیل اور اسلامی تعلیمات کے مطابق فرد اور معاشرے کی تربیت کا سفر کامیابی کی طرف گامزن ہے ۔ ہادی ٹی وی اپنے عقائد و نظریات کو جہاں مکمل واضح ، شفاف اور متقن بیان کرتا ہے وہاں دوسرے مذاہب ، فرقوں اور قوموں کے عقائد کا مکمل احترام کرتا ہے ، اسی لئے ہمیں فخر ہے کہ مختلف علاقوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ ہادی ٹی وی کو دیکھتے ہیں ، پسند کرتے ہیں اور مستفید ہوتے ہیں۔ هادی TV آپ کے تعاون سے آج دنیا کا واحد ملٹی لینگول چینل هے جو 15 /زنده زبانوں میں8/ سیٹلائٹ چینلز کے ذریعه معارف اهل بیت علیهم السلام کی ترویج و تبلیغ میں مصروف عمل ہے –آپ ہی کے تعاون سے هادی TV وه واحد چینل ہے جو کربلاۓ معلی ،نجف اشرف اور قم المقدسۃ سے اپنی براه راست نشریات کے ذریعے دلوں کو محبت اهل بیت علیهم السلام سے منور کر رهاہے.