Logo Logo
شعور ولایت فاؤنڈیشن
select * from website_contents where websiteid='11916' order by languageid
شعور ولایت فاؤنڈیشن

شعور ولایت فاؤنڈیشن

غدیر و ولایت ہمارے عقائد و کردار کی بنیاد ہے ، ہماری ثقافت کی شہ رگِ حیات ہے ، ہم اسی سے لو لگائے جیتے آئے ہیں اور اسی پر مرتے رہیںگے ، اس کا سر چشمہ قرآن کی ابد آثار آیات سے ملتا ہے اور اس کی آبیاری مسلسل تیس برس پر مشتمل سیرت رسول نے کی ہے ، آنحضرت نے اعلان غدیر اور ولایت کی اہمیت و عظمت کے پیش نظر اسے آنے والی نسلوں کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے کا خصوصی حکم دیاہے ۔'''' ألا فیبلغ الشاھد الغائب'''' کا یہ آفاقی حکم رسول آج بھی ہمارے ذہنوں کو ٹہوکا دے رہاہے کہ ہم غدیر و ولایت کا پیغام زیادہ سے زیادہ عام کریں اور اسے دنیا کے گوشے گوشے میں پہونچائیں۔ہم نے آنحضرت کے اس ارشاد گرامی کو اپنا ولین فریضہ سمجھتے ہوئے ''''شعور ولایت فاؤنڈیشن'''' نامی ایک ادارہ کی بنیاد رکھی ہے ، اس ادارہ کی تاسیس کا اولین ہدف و مقصد یہ ہے کہ حضرت امیر المومنین علی بن ابیطالب علیھما السلام کی ولایت و امامت کے علاوہ علوم آل محمدصلواة اللہ علیہم کی ہر ممکن طریقہ سے نشر و اشاعت کی جائے ، متذکرہ مقصد کے حصول کے لئے شعور ولایت فائونڈیشن کو مختلف شعبوں میں تقسیم کیاگیاہے ...